راولپنڈی :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا اسلام آباد میں جاری او آئی سی کانفرنس کے بعد امن و امان کے حوالے سے نئی پلاننگ ترتیب دینگے، جوائنٹ میکنزم بنارہے ہیں تاکہ جڑواں شہروں میں جرائم کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کانفرنس چالیس سال بعد پاکستان میں ہورہی ہے یہ ایک انتہائی اہم ایشو پر ہے، سیکورٹی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پیر تک اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، عوام سے معذرت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اوآئی سی کانفرنس کی وجہ سے عوام کو تکلیف کا سامنا ہے ۔
انہوں نے کہا اسلام آباد اور راولپنڈی دونوں شہروں کی پولیس کو مبارک باد دیتا ہوں، پولیس نے رات ایک بجے سے صبح تک ڈاکوئوں کا پیچھا کیا اور پولیس کے ساتھ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں بہادری دکھانے پر ایوارڈ سے نوازا جائے گا، پولیس کو مورال سپورٹ کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں تھانہ گنجمنڈی کے علاقے ڈھوک حسو میں ڈاکو دندنانے نظر آئے ،ہفتہ قبل چھینا گیا موٹر سائیکل دوبارہ اسی علاقے میں لے گئے، شہری کے پہچاننے اور روکنے پر فائر کرکے زخمی کردیا۔