کراچی :وزیراعظم عمران خا ن کی کراچی شیر شاہ پراچہ چوک پر ہونے والے دوہرے دھماکوں کے متاثرین کے تمام خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا، کراچی دھماکے میں عالمگیر خان کے والد کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا، اللہ تعالیٰ عالمگیر خان کو صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ وہمت عطا فرمائے۔
My heartfelt prayers & condolences go to all the families of victims of the twin blasts at Sher Shah Paracha Chowk, Karachi. I am especially saddened to hear of the loss of our MNA Alamgir Khan’s father who also perished in the blast. May Allah give him strength to bear this loss
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 18, 2021
وزیر اعظم عمران خان نے کہا میری دلی دعائیں اور تعزیت کراچی کے شیر شاہ پراچہ چوک پر ہونے والے دوہرے دھماکوں کے متاثرین کے تمام خاندانوں کے ساتھ ہے۔ مجھے خاص طور پر ہمارے ایم این اے عالمگیر خان کے والد کے جان سے جانے کا سن کر بہت دکھ ہوا جو دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔ اللہ تعالیٰ اسے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے.
واضح رہے شہر قائد کے علاقے شیرشاہ پراچہ چوک میں سوئی گیس کی لائن میں دھماکے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءعالمگیر خان کے والد سمیت 16 افراد جاں بحق ہوئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ شیر شاہ پراچہ چوک میں گیس پائپ لائن میں ہوا جس سے نجی بینک کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی اور نجی بینک کے علاوہ دیگر قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں 16 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ٹراما سینٹر کے سربراہ صابر میمن کا کہنا ہے کہ کراچی دھماکے میں اب تک 16 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور 8 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ 9 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے 2 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔