اسلام آباد: وفاقی خزانہ ڈویژن نے 7500 روپے اور 15 ہزار روپے سمیت دیگر پرائز بانڈز کو کیش کرانے کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خزانہ ڈویژن نے 7500 روپے، 15 ہزار روپے، 25 ہزار روپے اور 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کو تبدیل کرانے یا جمع کرانے کی مدمت میں 31 مارچ 2022ءتک توسیع کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الوقت ایک ارب 10 کروڑ روپے کے حجم کے 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز عام لوگوں کے پاس ہیں جبکہ 2.465 روپے حجم کے 25,000 روپے مالیت کے بانڈز ہیں۔
اس کے علاوہ 8.2ارب روپے حجم کے 15 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز اور 15 ارب روپے کے حجم کے 7500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز لوگوں کے پاس ہیں۔
وفاقی خزانہ ڈویژن نے پرائز بانڈز جمع کرانے کی مدت میں توسیع کر دی
07:26 PM, 18 Dec, 2021