پشاور:سکیورٹی فورسز کے ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن میں دہشتگرد کمانڈر غفور عرف جلیل مارا گیا ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشتگر د غفور عرف جلیل مولوی فقیر محمد کا قریبی ساتھی تھا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگر د کمانڈر غفور کئی دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھا ،سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں مولوی فقیر محمد کا قریبی ساتھی دہشتگرد غفور مارگیا ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔