کراچی دھماکے میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق

04:27 PM, 18 Dec, 2021

کراچی : کراچی دھماکے میں فکس اٹ کے بانی  ایم این اے عالمگیر خان کے والد دلاور خان بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔  دلاور خان دھماکے کے مقام پہ موجود تھے ۔ قریب ہی ان کا موٹر شوروم واقع ہے۔

نیو نیوز کے مطابق کراچی دھماکے میں رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے ولد بھی چل بسے ۔ 

واضح رہے کہ کراچی شیر شاہ میں نالے پر قائم نجی بینک کی برانچ میں دھماکا  گیس لیکج سے ہوا ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی  رپورٹ کے مطابق دھماکا گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔

واقعے میں دہشتگردی سمیت کسی قسم کی تخریب کاری کے شواہد ابھی تک نہیں ملے ۔ پولیس جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے ۔ واقعے میں 12 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔ 

مزیدخبریں