کراچی: شہر قائد کراچی میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون سے متاثرہ مفرور مریض کو تلاش کر کے سندھ گورنمنٹ قطر ہسپتال میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اومی کرون کا دوسرا کیس 17 دسمبر کو سامنے آیا تھا جس کی محکمہ صحت کے ذرائع کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی جبکہ متاثرہ مذکورہ شخص قرنطینہ سے فرار ہو گیا تھا جس نے اپنا پاسپورٹ لینے کیلئے رابطہ کیا اور یوں اسے تلاش کر لیا گیا۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اومی کرون وائرس میں مبتلا 35 سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچا تھا جسے اب سندھ گورنمنٹ قطر ہسپتال میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی افریقی قسم اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق 13 دسمبر کو ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ 65 سالہ خاتون کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہو کر ہسپتال سے ڈسچارج ہوچکی ہیں۔
اومی کرون سے متاثرہ مفرور مریض کو تلاش کر لیا گیا
01:55 PM, 18 Dec, 2021