راولپنڈی:1971 کی جنگ کے ہیرو لانس نائک محمد محفوظ شہید کے یوم شہادت پر قوم زبردست خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انیس سو اکہتر کی جنگ میں دشمن فوج کا جرات و شجاعت سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد محفوظ کی آخری آرام گاہ پر آج تقریب ہوئی، پاک فوج کے دستے نے سلامی دی۔
جنگ کے دوران لازوال بہادری کا مظاہرے کرتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والے لانس نائیک محمد محفوظ کو نشان حیدر سے نوازا گیا۔دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افخار نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے لانس نائیک محفوظ شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
We pay tribute to Lance Naik M Mehfooz shaheed NH. 50 yrs ago, on this day in 1971 at Wagah Border,
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 17, 2021
he displayed utmost courage charging enemy trenches fearlessly and silencing their guns. His heroic actions continue to be an inspiration for defenders of nation.