تحریک انصاف نے صحت کارڈ کے ذریعے امیر غریب کا فرق مٹادیا : حسان خاور

01:05 PM, 18 Dec, 2021

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت  حسان خاور کا کہنا ہے  کہ تحریک انصاف نے صحت کارڈ کے ذریعے امیر غریب کا فرق مٹادیا ہے۔
 ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے لاہور  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کہتی ہےصحت کے شعبے میں  بڑا  پیسہ لگایا ، اتنا پیسہ لگایا  تو علاج کیلئے باہر کیوں گئے ؟ترجمان پنجاب حلومت نے کہا کہ ن لیگ نے بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں  ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی ،شہباز شریف ایک دھیلے نہیں ، اربوں کی کرپشن کرتے ہیں ،آج تک نہیں بتاسکے ، اکاؤنٹس میں پیسے کہاں سے آئے ؟

حسان خاور نے کہا کہ صحت کارڈ کے ذریعے امیر غریب کا فرق ختم کر دیا، انہوں نے مزید کہا  کہ ویکسی نیشن کے عمل میں  پنجاب پورے ملک میں آگے ہیں۔

مزیدخبریں