فیصل قریشی کے خواتین اداکاراؤں سےمتعلق بیان پرمتھیرا ناراض

 فیصل قریشی کے خواتین اداکاراؤں سےمتعلق بیان پرمتھیرا ناراض

لاہور:معروف اداکار فیصل قریشی کے خواتین کی شادی شدہ زندگی اور شوبز کیرئیر کو لے کر بیان پر ماڈل و ہوسٹ متھیرا  کا ردِ عمل سامنے آگیا۔

پاکستانی ماڈل اور ٹی وی شو کی میزبان متھیرا نے اپنے  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فیصل قریشی  کی بات پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ  'ایسی خواتین کی حوصلہ افزا ئی کرنی چاہیے جوایک وقت میں مختلف کاموں کو ساتھ لیکر چلتی ہیں،  ایسی خواتین کا کیرئیر شادی اور بچوں کے بعد زوال کا شکار کیوں ہوتا ہے'


خیال رہے کہ اداکار فیصل قریشی نے گزشتہ دنوں ایک  ٹی وی شو کے دوران بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن اداکاراؤں نے میرے ساتھ کام کا آغاز کیا ، میری  ہم عمر اداکاراؤں  کو  شادی کے بعد  ماں اور بھابھی کے کردار مل رہے ہیں، چونکہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی میں اتنا زیادہ مصروف ہو چکی ہیں اور ان کے اپنے گھروں کو بھی دیکھنا ہوتا ہے'، اداکار نے سنیتا مارشل اور سویرا ندیم سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں کو ہی شادی کے بعد  شوٹ کے دوران کام سے زیادہ اپنے گھر اور بچوں کی فکر رہتی تھی۔
اداکار فیصل قریشی کی بات پر متھیرا بھی میدان میں آگئیں ، بولیں کہ ایسی اداکاراؤں پر تنقید کے بجائے سراہنا چاہیے جس انداز سے وہ دنوں کاموں کو ساتھ لیکر چلتی ہیں۔
خیال رہے کہ متھیرا اپنے بولڈا نداز کی وجہ سے بھی اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، تاہم ان کے مداح بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ پاکستانی ماڈل اکثر مختلف موضوعات پر بھی تنقید نظر کرتی نظر آتی ہیں، گزشتہ دنوں میں بھی  متھیرا نے ملک میں مہنگائی اور بیروز گاری کے ہاتھوں مجبور لوگوں کی خودکشی کے واقعات سامنے آنے پر افسوس کا اظہار کیا تھا،انہوں نے کراچی میں راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں نوجوان کے تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کے واقعے پر تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان فیل ہوگیا، پاکستانی حکومت کو شرم آنی چاہیے۔

مصنف کے بارے میں