لاہور آج پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر

11:50 AM, 18 Dec, 2021

لاہور: دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پھر لاہور ’بازی‘ لے گیا ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 255 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ملک کا سب سے بڑا شہر اس فہرست میں نوویں پوزیشن پر ہے۔ 
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا آج انتہائی آلودہ ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 255 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کراچی 163 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ 
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں افغانستان کا دارالحکومت کابل دوسرے، منگولیا کا دارالحکومت اولان باتر تیسرے اور بھارتی دارالحکومت دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔ کابل کی فضا میں 218 پرٹیکیولیٹ میٹرز، اولان باتر میں 208 اور دہلی میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 203 ریکارڈ کی گئی۔ 
ایئر کوالٹی انڈیکس کی آلودگی کے حوالے سے پاکستان کے حوالے سے کی گئی درجہ بندی میں گوجرانوالہ 300 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ فیصل آباد دوسرے، ملتان تیسرے اور لاہور چوتھے نمبر پر ہے۔ 

مزیدخبریں