لند ن: برطانیہ میں کورونا کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ ، مزید 93 ہزار45 کیس رپورٹ ہوئے اور 111 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ برطانوی حکام نے اس پر تشویش کاا ظہار کیا ہے اور شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
حکام نے کورونا کیسز کو مزید پھیلاؤ سے روکنے کے لئے آئرلینڈ میں بازار اور ریسٹورنٹس اتوار کی شام سے 30 جنوری تک کے لیے بند کر نے کا اعلان کر دیا گیا۔
دوسری جانب فرانسیسی وزیراعظم نے خبردار کیا ہے کہ سال 2022 کے آغاز سے فرانس میں اومی کرون غالب آسکتا ہے۔
جبکہ جرمنی نے فرانس اور ڈنمارک کو کورونا منتقل کرنے والے ہائی رسک ممالک قرار دیتے ہوئے اتوار سے فرانس، ڈنمارک، ناورے اور لبنان سے آنے والے غیر ویکسین شدہ افراد پر قرنطینہ کی پابندی لگا دی گئی ہے ۔