لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز منسوخ ہونے پر کیریبین ٹیم کے کپتان نکولس پورن نے بھی ناخوشگواری کا اظہار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نکولس پورن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ون ڈے سیریز کی منسوخی ایک ناخوشگوار بات ہے جبکہ ٹی 20 سیریز میں دونوں ٹیمیں اچھا کھیل رہی تھیں۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی تھی جو اب جون 2022ءمیں شیڈول کی جائے گی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کی اور دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز آج سے کراچی میں ہی شروع ہونی تھی۔