نئی دہلی : بھارتی کانگریس کے سینیئر رہنما رمیش کمار نے کہا ہے کہ جب ریپ کو روکنا ممکن نہیں تو پھر لطف اندوز ہونا چاہئے ۔ رمیش کمار کے غیر مہذب بیان پر پورے بھار ت میں ہلچل مچ گئی ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر اجلاس میں بحث جلدی ختم کرنا چاہ رہے تھے جبکہ ارکان کی جانب سے مزید وقت مانگا جا رہا تھا۔ایسے میں کانگریس کے رہنما رمیش کمار نے کھڑے ہو کر بیان دیا کہ ‘جب ریپ کو روکنا نا ممکن ہو تو لطف اندوز ہونا چاہیے’۔ ان کے اس بیان پر اسپیکر اسمبلی سمیت سب ارکان اسمبلی نے قہقہہ لگایا ۔رمیش کمارکے بیان پر پارٹی کے کئی ارکان نے مذمت کی اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ۔
"When rape is inevitable, enjoy it". This statement was done by Congress leader and former Speaker KR Ramesh Kumar at Belagavi during assembly session.@NewIndianXpress@santwana99 @ramupatil_TNIE @naushadbijapur pic.twitter.com/7mhgGYfbPb
— TNIE Karnataka (@XpressBengaluru) December 16, 2021
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما، اداکارہ و یونین وزیر سمرتی ایرانی نے بھی نازیبا بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کانگریس سے رمیش کمار کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری طرف حکومتی اور اپوزیشن کی طرف سے شدید تنقید کے بعد کانگریس رہنما رمیش کمار نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے ۔