روم:آن لائن ڈاکٹر خواتین کو چیک کرنے کے بہانے ان کی نازیبا ویڈیو ز بنا کر بلیک میل کرتا رہا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں گائنا کالوجسٹ کے روپ میں جعلی ڈاکٹر خواتین کی آن لائن چیک اپ کے بہانے ویڈیوز بناتا رہا ۔ اٹلی میں پولیس نے 40 سالہ جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا ہے ۔جعلی ڈاکٹر پہلے اُن خواتین کا ڈیٹا حاصل کرتا تھا جنھوں نے حال ہی میں مختلف اسپتالوں میں ویجائنل چیک اپ کرایا ہو۔ مذکورہ شخص ایسی خواتین کو فون کرکے ڈراتا کہ آپ کو ایک نئے قسم کے ویجائنل انفیکشن ہونے کا خدشہ ہے۔
جعلی ڈاکٹر کا بھانڈا اسوقت پھوٹا جب ایک خاتون نےاپنی دوست کو چیک اپ کرانے کے دوران اپنا ٹیلی فون نمبر دے دیا اور جب اس کو جعلی ڈاکٹر نے کال کی تو خاتون نے شبہ ہونے پر معاملہ پولیس کے نوٹس میں دے دیا ۔
پولیس نے تحقیقات میں پتہ چلایا کہ وہ کوئی ڈاکٹر نہیں ہے بلکہ آن لائن چیک اپ کے بہانے خواتین کی نازیبا ویڈیو بناتا اور پھر ان کو بلیک میل کرتا تھا ۔
پولیس کے مطابق نام نہاد گائناکالوجسٹ اپنی باتوں سے خواتین کو آن لائن چیک اپ پر آمادہ کرتاتھا یہ چیک اپ زیادہ تر زوم پر کیے جاتے اور اس دوران خواتین کو اعضائے مخصوصہ کا معائنہ کرانے کا کہتا اور بغیر بتائے ویڈیوز بنالیتا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے کئی اسمارٹ فونز اور درجنوں میموری کارڈز برآمد کیے ہیں جن میں خواتین کی سینکڑوں نازیبا ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں۔