شمالی کوریا کے عوام کے لئے ہنسنا جرم بن گیا

09:45 AM, 18 Dec, 2021

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے عوام پر گیارہ دن کے لئے ہنسنے پر پابندی لگادی  ۔عوام شراب نوشی اور شاپنگ بھی نہیں کرسکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ال 17 دسمبر سال 2011 کو 69 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے تھے ۔کم جونگ ال کی دسویں برسی پر ملک میں گیارہ روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔

گیارہ روزہ سوگ کے دوران عوام ہنس نہیں سکیں گے جبکہ شراب نوشی کو بھی ممنوع قرارد ے دیا گیا ہے ۔ پابندیوں کے دوران کوئی شہری شاپنگ اور شراب نوشی بھی نہیں کرسکے گا ۔حکام کا کہنا ہے کہ  پابندیوں کی خلاف ورزی پر کسی بھی شہری کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ال کی 17 سالہ حکمرانی کو شمالی کوریا کی تاریخ کا تاریک ترین دن سمجھا جاتا ہے ۔

مزیدخبریں