مریم نواز کی تصاویر بنانے والے فوٹوگرافر نے کیا کہا؟ حیران کن انکشاف

 مریم نواز کی تصاویر بنانے والے فوٹوگرافر نے کیا کہا؟ حیران کن انکشاف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر  مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کی شادی سے وائرل ہونے والی تصاویر کے فوٹو گرافر عرفان احسن کا کہنا ہے کہ مریم نواز ماڈلنگ کر سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے نامور فیشن فوٹوگرافر عرفان احسن نے انکشاف کیا کہ  مریم نواز کی تمام تصاویر نیچرل ہیں، وہ کیمرے سے گھبراتی ہیں اور نہ ہی پوز بناتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی مشورہ تو نہیں دے سکتا لیکن مریم نواز ماڈلنگ کر سکتی ہیں۔
انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی سرکاری تصویر بھی بنائی تھی تاہم اس کیلئے اجرت نہیں لی بلکہ نئے پاکستان میں حصہ ڈالتے ہوئے بطور تحفہ وزیراعظم عمران خان کو دی تھی، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو سرکاری ضرورت کے علاوہ  تصاویر بنوانے کا خاص شوق نہیں۔ انہوں نے کہا  کہ مریم نواز کو بھی ان کی تصویر تحفے کے طور پر دوں گا۔انہوں نے مزید بتایا  کہ حمزہ شہباز کے نکاح کی تصاویر بھی بنائی تھیں۔ 
خیال رہے کہ مریم نواز کی اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی پر ایسے چرچے ہوئے کہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گئیں،سوشل میڈیا پر مریم نواز کی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئیں۔

https://twitter.com/NaiiimaKhan1/status/1471165393372864525?s=20
مریم نواز جہاں اپنے بیٹے کی شادی پر عروسی ملبوسات زیب تن کئے وہیں لوگ یہ بھی سوال کرتے نظر آئے کہ میک اپ کہاں سے کروایا ،ڈریسز کی سلیکشن میں کس نے معاونت کی اور فوٹو شوٹ کہاں سے کروایا ؟

 

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے بیا خان میک اپ آرٹسٹ سے میک کرایا،نیل آرٹ انیشا یوسف کی ٹیم کر کے آئی جبکہ مریم نواز کے باقاعدہ فوٹو شوٹس معروف فیشن فوٹو گرافر  عرفان  احسن نے کئے۔ڈریسز کے انتخاب میں مریم نواز کی کچھ اپنی پسند اور کچھ  ملبوسات حنا پرویز بٹ کی مشاورت سے  تیار ہوئے ۔