ممبئی : معروف بھارتی گلوکار سونو نگم بھارتی انڈسٹری کے رویے سے دلبرداشتہ ہوگئے ، خواہش ظاہر کی کہ کاش میں بھی پاکستانی گلوکار بنتا تو کتنا ہی اچھا ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی گلوکار سونو نگم بھارتی سونو نگم مقامی کمپنیوں کے رویے سے دلبرداشتہ ہوگئے ہیں ، گلوکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم گانے کیسے گائیں ، کمپنیاں ہم سے گلوکاری پر پسیوں کا مطالبہ کر رہی ہیں جبکہ پاکستانی گلوکاروں سے کوئی معاوضہ طلب نہیں کیا جاتا ہے ۔
انھوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی گلوکاروں عاطف اسلم اور گلوکار راحت علی خان سے کسی قسم کے معاوضے کا مطالبہ نہیں کیا جاتا ہے ان کے گانوں کو کمپنیاں بغیر معاوضہ طلب کیے چلاتی ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ میں نے نئے گانوں کی ریکارڈنگ کے لیے مقامی کمپنی سے رابطہ کیا تو مجھ سے معاوضے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ آپ اگر گلوکاری نہیں کریں گے تو کوئی بات نہیں ، ہم پاکستانی گلوکاروں کو موقع دیں گے اور ان کی اشتہاری مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔