ویلنگٹن:سری لنکن کرکٹرز اینجلو میتھیوز اور کوسل مینڈس نے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بڑی شراکت کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، دونوں بلے بازوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 246 رنز کی ناقابل شکست شراکت کا 32 سال پرانا ملکی ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا، میتھیوز اور مینڈس نے ناقابل شکست سنچریاں سکور کیں اور سارا دن کھیل کر ناٹ آوٹ رہے۔
رانا ٹونگا اور گروسنہا نے 1986ءمیں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 240 رنز بنا کر ملکی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
یاد ہے کہ سری لنکا نے کیویز کے خلاف ویلنگٹن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 3 وکٹیں گنوا کر 259 رنز بنا لیے ہیں جبکہ اسکی ابھی 7 وکٹیں باقی ہیں۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 578 رنز سکور کیے تھے۔