ہواوے نے نوا 4 میں 48 میگا پکسل کیمرہ متعارف کروا دیا

05:22 PM, 18 Dec, 2018

ہواوے نے نووا 3  کی کامیابی کے بعد نوا  4  کی لانچنگ  کر دی ہے، اس کا ڈس پلے انفنٹی سرکل شکل کا ہے جو کہ سام سنگ اے 8سے ملتا ہے، جس میں  ڈس پلے کیمرہ ہول بھی موجود ہے۔ نوا 4  کی خاص بات اس کا 48 ایم پی کیمرہ ہے جو دنیا میں ابھی تک کسی سمارٹ فون میں نہیں لگا یا گیا۔

نوا 4  کی چند خصوصیات درج ذیل ہیں۔


ڈیزائن اینڈ ڈس پلے:

اگر نوا کے ڈیزائن کی بات کی جائے تو یہ بیک سائیڈ سے ہواوے پرو 20 اور فرنٹ سائیڈ سے سام سنگ اے 8 کی طرح لگتا ہے، اس کا ڈیزائن مڈ گلاس سینڈ وچ کی طرح معلوم ہوتا ہے جو کے درمیان سے نظر آتا ہے۔ فرنٹ پر کونے سے کونے تک چھوٹے کیمرے کے ہول کے ساتھ بڑی سکرین ہے، ہواوے نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس کیمرے کا  ڈایا میٹر سام سنگ اے 8 سے کم ہے۔ 

انٹرنل سٹوریج :

ہواوے نوا 4  میں ہواوے کا اپنا ہائی سلیکون کرن 970 ایس او سی ستعمال ہوا ہے جو اس نے ایک سال پہلے بنایا تھا، لیکن ابھی تک اس کو درمیانے درجے کا مقام حاصل ہے، 8 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے، اس میں اضافی ایس ڈی کارڈ لگانے کا   آپشن بھی موجو د ہے،  اینڈرائید 9 پی سپورٹڈ ہے۔ 

کیمرہ :

ہواوے نو ا  کی خاص بات اس کے کیمرے ہیں اس کے دونوں ماڈلز میں کیمروں کی کنفیگریشن مختلف ہے، باقی تما م خصوصیات تقریبا ایک جیسی ہیں، عام نوا  4 میں 20 ایم پی سینسسر  اور  16  ایم پی وائڈ سائیڈ سینسسر لگا یا گیا ہے، ہائیر اینڈ نوا میں 48  ایم پی کیمرہ لگا یا ہے، اس میں ہائی کوالٹی سینسر موجود ہے، اسکا سیلفی کیمرہ بھی 25 ایم پی ہے۔ 

مزیدخبریں