ممبئی : بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ہر عیب سے پاک صرف اللہ ہی کی ذات ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنی غلطیوں اور خامیوں کے باوجود آج ایک سٹار ہیں لیکن پرفیکشن سے بہت دور ہیں کیونکہ ان کے اندر بہت سی خامیاں ہیں اور خوبیاں اور خامیاں ہر انسان میں ہوتی ہیں، ہر عیب سے پاک صرف اللہ ہی کی ذات ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کہنے کو نہیں بلکہ حقیقی طور پر ایک کمزور اور ناقص اداکار ہیں اور ان کے خیال میں شائقین ان کو ان کی خامیوں اور غلطیوں سمیت پسند کرتے ہیں۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے ڈانس نہیں آتا، نہ ہی خوبصورت ہوں اور نہ ہی بہترین اداکاری کر سکتا ہوں اگر میرے اندر خامیاں نہ ہوتیں تو میں بہترین اداکار ہوتا۔