ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ”زیرو“ کے گانے ”حسن پرچم“ کی ریہرسل کی پس پردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ”زیرو“ کے گانے ”حسن پرچم“ کی کوریوگرافر بوسکو مارٹس سٹوڈیو میں ریہرسل کی پس پردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بوسکو مارٹس کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں ہمیشہ گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔
مجھے آج بھی یاد ہے کہ انہوں نے فلم ”ریس “ کے گانے ”زرا زرا“ کی کوریوگرافی کے دوران مجھے آگے کیا تاکہ میں اپنی بہترین پرفارمنس دے سکوں۔ فلم ”زیرو“ کا گانا ”حسن پرچم “ خوشی کے جذبات اور خود کے لئے ڈانس کرنے کے متعلق ہے۔
فلم میں اداکار شاہ رخ خان اور انوشکا شرما شامل ہیں جبکہ فلم رواں ماہ 21کو ریلیز کی جائے گی۔