بھارتی اداکارہ کریتی سینن رات 3 بجے کاجو کی برفی کھانے کی شوقین نکلیں

01:17 PM, 18 Dec, 2018

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن کاجو   کی برفی کھا  کر اکثر رات 3بجے میٹھے کی طلب پوری کرتی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کریتی سینن اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے کئی گھنٹے تک ورزش کرتی ہیں تاکہ وہ اپنے پسندیدہ کھانے اور میٹھے کھا سکیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کریتی سینن مختلف کھانوں سے لطف اندوز ہوتی ہیں اور انہیں خاص طور پر میٹھے میں کاجو کی برفی بے حد پسند ہے اور اکثر رات 3بجے کاجو کی برفی کھا کر اپنے میٹھے کی طلب پوری کرتی ہیں۔

کریتی سینن فلم ”ہاﺅس فل 4“، ”پانی پت“، ”لکا چھپی“ اور ”ارجن پٹیالا “ میں دکھائی دیں گی۔

مزیدخبریں