بھارتی شیر آسٹریلیا کے دیس میں ڈھیر ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق میزبان کینگروز نے بھارتی سورماؤں کو پرتھ ٹیسٹ میں 146 رنز سے شکست دے دی ۔ فتح کے بعد 4 میچز کی سیریز بھی ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے ۔
پرتھ میں ہونیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کو 287 رنز کا ہدف پہاڑ جیسا لگا ، جس کے تعاقب میں پوری ٹیم 140 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، رہانے اور رشبا پانت 30 ، 30 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر تھے۔
With match-winning figures of 8/106 in the Perth Test, Nathan Lyon is named the Player of the Match. ????#AUSvIND pic.twitter.com/agHLjqKga5
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون اور مچل اسٹارک نے 3،3 جب کہ جوش ہیزلی وڈ اور پیٹ کمنس نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر نیتھن لیون کو 'مین آف دی میچ' کے اعزاز سے نوازا گیا۔