دعا ہے مذاکرات کے نتیجے میں افغانستان میں امن قائم ہو، وزیراعظم

10:44 AM, 18 Dec, 2018

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے طالبان اور امریکا کے درمیان ابوظہبی میں مذاکرات میں مدد کی اور دعا ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں افغانستان میں امن قائم ہو۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان امن عمل آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتا رہے گا۔ دعا ہے کہ مذاکرات سے افغان عوام کی تین دہائیوں سے جاری مشکلات ختم ہوں۔

خیال رہے پاکستان کی معاونت سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں گزشتہ روز افغان امن مذاکرات ہوئے جس میں طالبان سمیت فریقین نے مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مذاکرات میں شریک طالبان نمائندے اپنی شوریٰ سے بات کریں گے اور شوریٰ سے بات چیت کے بعد دوبارہ امریکی نمائندہ برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد سے ملاقات کریں گے۔مذاکرات میں امریکا اور افغان طالبان کے علاوہ اماراتی اور سعودی حکام بھی حصہ تھے۔

مزیدخبریں