بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے کوہلی کو بدمزاج ترین کھلاڑی قرار دیدیا

09:25 AM, 18 Dec, 2018

ممبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے ’بدمزاج ترین کھلاڑی ‘ قرار دیتے ہوئے بھارتی میڈیا میں تہلکہ مچادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نصیر الدین شاہ نے کہا کہ ویرات کوہلی نا صرف دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں بلکہ بدمزاج ترین کھلاڑی بھی ہیں،کرکٹ میں ان کی چمک ،تکبر اور برے رویے کے آگے پھیکی پڑ جاتی ہے اور ہاں میرا ملک چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔


خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک پروموشنل ویڈیو میں ویرات کوہلی اپنے ایک مداح کے ان ریمارکس کہ ’وہ موجودہ بھارتی کھلاڑیوںسے زیادہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بیٹسمینوں کو پسند کرتا ہے“ پر آگ بگولہ ہوگئے تھے اور جواب میں کہا تھا کہ جو غیر ملکی کھلاڑیوں کو پسندکرتے ہیں انہیںبھارت چھوڑ دینا چاہئے“۔

بعدازاں سوشل میڈیا پر کوہلی کو اپنے اس بیان پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پرتھ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ویرات کوہلی اور آسٹریلوی کپتان ٹم پین کے درمیان گرما گرمی ہوئی اور سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد امپائر دخل اندازی کرنے پر معاملہ قابو میں آیا۔

مزیدخبریں