لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر حسن سردار بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابقپاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر حسن سردار بھی اپنے عہدے سے مستعفی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔حسن سردار نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ہاکی پر توجہ دینے کی اپیل کردی ہے ۔
حسن سردار کا کہناہےکہ ہاکی کوسپورٹ کیاجائے۔ پیسہ لگایاجائے نظام بہتربنایاجائے،اگر ایسا ممکن نہیں تو انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی ختم کر دی جائے۔
حسن سردار کا کہناہے کہ انہوں نے اپنے فیصلے سے ہاکی بورڈ کو مطلع کر دیا ہے ۔قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی اتنی بری بھی نہیں رہی ، میچز کے دوران متعدد مواقع ملے جہاں قومی ٹیم گول کر سکتی تھی ۔
ان کا کہناہے کہ کچھ پرانے کھلاڑیوں کو نکال کر نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا ضرور ی ہے ۔اور قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچ کی ضرورت ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہیڈ کوچ توقیرڈار بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں ۔