اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس یقین کا اظہا کیا ہے کہ حدیبیہ ملزکیس دوبارہ کھلے گا ،پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم لائحہ عمل طے کر رہی ہے ،بہت بڑا فراڈ ہے جسے معاف نہیں کیا جائے سکتا، جہانگیر ترین کی نظرثانی اپیل کا فیصلہ آنے تک ان کی جگہ کوئی نیا سیکرٹری جنرل منتخب نہیں کریں گے.
پیر کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شکر ہے افتخار چودھری نہیں تھے ورنہ مجھے فارغ کر دیا جاتا ۔عمران خان نے کہا کہ میرا اور نواز شریف کا موازنہ ہو ہی نہیں سکتا نواز شریف کو منی لانڈرنگ ، جعلسازی اثاثے چھپانے لوگوں کو بیوقوف بنانے قطری خط دے کر جعلسازی پر سزا ملی۔ شریف خاندان 30سال سے لوگوں کو بیوقوف بنا رہا ہے جھوٹ پر جھوٹ بولے چلے جار رہے ہیں۔ شریف خاندان کے ہر فرد کے بیانات میں تضادات ہیں نواز شریف کو بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے ۔میں نے 40سال کا ریکارڈ دیا ہے جبکہ نواز شریف نے قطری خط کے سوا کچھ نہیں دیا انہوں نے میرے والد کو کیس میں گھسیٹا ۔سوائے کرکٹ کے کیا آمدن ہوئی تھی شکر ہے جمائما نے ریکارڈ اپنے پاس رکھا ایک سال تک میری چھان بین کی گئی مگر کچھ نہیں ملا کچھ ہوتا تو ملتا اگر میری طرح دیگر ارکان کی چھان بین تو 95فیصد ایوان میں نہیں رہیں گے۔ نواز شریف نے 300ارب کا جواب دینا ہے نواز شریف سے بہت نرمی برتی گئی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میرا اور نواز شریف کا کسی صورت موازنہ نہیں ہو سکتا ایک آدمی سب کچھ بیچ کر پیسہ پاکستان لاتا ہے دوسرا اس ملک سے 300ارب روپیہ چوری کر کے باہر لے جاتا ہے نواز شریف پاناما انکشاف کے باعث پکڑے گئے لوگوں نے مجھے کہا کہ سلطانہ ڈاکو کا نواز ۔شریف سے موازنہ نہ کرو اسطرح سلطانہ ڈاکو کی بے عزتی ہو گی سلطانہ ڈاکو غریبوں کو دیتا تھا جبکہ نواز شریف غریبوں کو لوٹتا ہے نواز شریف عدلیہ کو بدنام کر رہا ہے ان پر کوئی توہین عدالت نہیں لگ رہی۔ جبکہ میں نے صحافی کے پوچھنے پر کہا کہ میں نے کونسی معافی مانگ لی ہے اس پر مجھے توہین پر بلا لیا گیا ۔نواز شریف جسطرح توہین عدالت کر رہا ہے اگر کسی اور ملک میں ہوتا تو جیل میں ہوتا برطانیہ میں کوئی تصور نہیں کر سکتا کہ وزیر اعظم دبئی میں ملازم ہو ایف زیڈ ای کے ذریعے پیسہ ہل میٹلز گیا اور واپس نواز شریف کو ملا ۔اسحاق ڈار کے بچے بھی ارب پتی ہیں عدالت نے ٹرسٹ ڈیڈ پر جہانگیر ترین کے خلاف ایکشن لیا نواز شریف مفرور اسحاق ڈار سے مشورے لے رہا ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ ختم نبوت ایک ایسا ایشو ہے جس پر حکومت کو جواب دینا پڑے گا جب تک جواب نہیں دیں گے یہ سڑکوں پر نکلیں گے تو لوگوں کا بہت رد عمل آئے گا لوگ ان سے پوچھیں گے کہ کس کے دباؤ پر آپ نے خفیہ طریقے سے ختم نبوت کے بل میں تبدیلی کرنے کی کوشش کی۔ میں چیلنج کرتا ہوں یہ تحریک نہیں چلا سکتے تحریک چلانا ان کو بہت مہنگی پڑے گی ۔میں انتظار کر رہا ہوں میاں صاحب کب تحریک چلائیں گے۔ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اگر مجھے یا جہانگیر ترین کو نا اہل کیا گیا تو ہم آفسز چھوڑ دیں گے ہم نے جہانگیر ترین سے کہا کہ نظرثانی کی اپیل فائنل ہونے تک عہدہ چھوڑ دیں ہم ان کی جگہ سیکریٹری جنرل منتخب نہیں کریں گے نظرثانی کی اپیل ان کا حق ہے۔ جہانگیر ترین کو تاحیات نا اہل نہیں کیا جانا چاہیے تھا انہیں ڈی سیٹ کر کے پھر الیکشن لڑنے دیا جانا چاہیے ۔ شاہد خاقان عباسی جیسا پتلا میں نے نہیں دیکھا, انہوں نے اسحاق ڈار کو باہر بھجوایا, جہانگیر ترین کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود دھرنے میں شریک رہے ,دھرنا میرا بہت بڑا امتحان تھا ہم بہت بڑے مشکل وقت سے گزرے ہیں جہانگیر ترین نے جو سپورٹ کی ہے میں وہ کبھی نہیں بھولوں گا جو مشکل وقت میں ساتھ دے وہ میرے لیے قابل قدر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ کیس کھلے گا, شاہ محمود کے ماتحت لیگل ٹیم بنا دی ہے ہم نے پہلے نیب جانا ہے اور کیس کھولنے کے لیے نیب پر دباؤ ڈالیں گے۔ 20سال پہلے 120کروڑ روپیہ باہر گیا ہے اتنا بڑا ڈاکہ مارا گیا ہے حدیبیہ کیس ہم نے چھوڑنا نہیں ہے نئے شواہد کے ساتھ دوبارہ کیس کریں گے ۔حدیبیہ کیس فیصلے پر عدالت کی بجائے نیب کو ذمہ دار قرار دیتا ہوں حدیبیہ کیس سنا نہیں گیا تکنیکی بنیادو ں پر نمٹایا گیا اس کیس پر پیٹیشن ڈال سکتے ہیں۔ نیب کو قائل بھی کر سکتے ہیں اچھا ہوا ہے شہباز شریف نا اہل نہیں ہوا اگر وہ نا اہل ہو جاتا تو مجھے ڈر ہے مجھے پنجاب میں میچ کھیلنے کے لیے ٹیم بھی نہیں ملے گی، پھر تو ن لیگ ختم ہی ہو جائے گی اسحاق ڈار نے بستر پر تصویر کھنچوا کر آسکر ایوارڈ کارکردگی دکھائی۔