بھارتی پولیس نے جسم فروشی کےکاروبار میں ملوث 2 بھارتی اداکاراؤں کو گرفتار کر لیا

08:29 PM, 18 Dec, 2017

حیدر آباد دکن: بھارتی پولیس نے جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث 2 اداکاراؤں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں چھاپہ مار کر جسم فروشی کے قبیح دھندے میں مصروف گینگ کو پکڑا ہے. اس گینگ میں تیلگو فلموں کی 24 سالہ اداکارہ رچا سکسینا اور بنگالی ٹی وی سیریلز میں کام کرنے والی 20 سالہ اداکارہ سبھرا چیٹرجی شامل ہیں۔ان کے علاوہ 4 اور افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔گرفتار افراد میں سے ایک شخص کی شناخت محسن کڈاکیا کے نام سے ہوئی جو تامل اور تیلگو فلموں میں بطور کاسٹنگ ڈائریکٹر کام کرتا ہے جبکہ دوسرے شخص کی وینکات راﺅ کے نام سے شناخت ہوئی ہے  جو فحاشی کا اڈہ چلاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی میں گرفتار اداکاراؤں سمیت تمام ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے جب کہ نیٹ ورک میں ملوث ایک اور شخص فرار ہے جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب حیدر آباد سے جسم فروشی کا دھندہ کرنے والی اداکاراﺅں کو گرفتار کیا گیا ہو، 2014 میں بھی ممبئی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کو گرفتار کیا تھا۔

مزیدخبریں