جو پیمانہ اقامہ پر رکھا گیا وہ نیازی سروسز پر کیوں نہیں رکھا گیا؟ مریم اورنگزیب

06:45 PM, 18 Dec, 2017

راولپنڈی:وزیر مملکت اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جو پیمانہ اقامہ پر رکھا گیا وہ نیازی سروسز پر کیوں نہیں رکھا گیا؟جب دو پیمانے ہوں تو آوازیں آئیں گی یہ آوازیں پاکستانی عوام کے دباؤ پرآئیں.اپنے دفاع میں کچھ کہنااداروں سے تصادم نہیں ہوتا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب دو پیمانے ہوں تو آوازیں آئیں گی. یہ آوازیں پاکستان کے عوام کے دباؤ پر آئیں کیونکہ جو پیمانہ اقامہ پر رکھا گیا وہ نیازی سروسز پر کیوں نہیں۔ عمران خان کے فیصلے نے 28 جولائی کے فیصلے کی نفی کی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ ملک کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت ہےاور  اسے نواز شریف کے نام پر ووٹ ملتا ہے اس میں کوئی شک نہ رہے۔ جس طرح جمہوری طرز عمل (ن) لیگ میں ہے وہ پاکستان کی کسی جماعت میں نہیں ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ان کا بیان عمران خان کی پارٹی فنڈنگ سے متعلق تھا۔ الفاظ کا چناؤ غلط تھا لیکن عمران خان سے متعلق کچھ بولنا باعث شرم ہے. انہوں نے چار سال کنٹینر پر چڑھ کر بیان دیئے۔ان کا کہنا تھا کہ باقی صوبوں کے عوام پر افسوس ہوتا ہے۔ پنجاب میں دیکھیں جتنے کام شہبازشریف نے کیے۔یہ اورنج لائن اور میٹرو کو روکتے تھےاور خود اس کے جنگلے تک نہیں بنا سکے.انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک ہزار اسکول بند ہوگئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہوکر اداروں کو گالیاں دیتے ہیں. جو ان سے سوال کرے یہ اسے گالیاں دیتے ہیں. ملک میں منفی سیاست کے اثرات عوام پر ہوتے ہیں.انہوں نے کہا کہ  نواز شریف نے ہمیں صرف کارکردگی کی سیاست سکھائی ہے اور موجودہ حکومت وہی کررہی ہے، (ن) لیگ 2018 میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لے گی۔

مزیدخبریں