قومی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان نے استعفیٰ دیدیا

05:49 PM, 18 Dec, 2017

لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی رہی اور ٹیم آسٹریلیا میں بھی تمام میچ ہار گئی جس کے بعد قومی ٹیم کی مینجمنٹ کو تبدیل کرنے کےلیے سخت دباؤ تھا۔

جیونیوز کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان نے خود ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کی وجوہات ذاتی مصروفیات بتائی گئی ہیں۔فرحت خان کا کہنا ہےکہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر ہاکی ٹیم کی مزید کوچنگ نہیں کرسکتا. اپنے استعفے سے فیڈریشن کے صدر کو آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب پی ایچ ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے نئے کوچ کے لیے غیر ملکی کوچ کا انتخاب زیر غور ہے اور اس کے لیے ایک جرمن کوچ سے رابطہ کیا گیا ہے، جلد ہی ان سے معاہدہ بھی کرلیا جائے گا اور ممکن ہے کہ وہ آئندہ سال میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

مزیدخبریں