ٹی 10سے ٹی 20کے دبائوکو سنبھالنے میں مدد ملے گی، محمد عامر

03:50 PM, 18 Dec, 2017

شارجہ: قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر ٹی ٹین کرکٹ کی حمایت میں سامنے آگئے،محمد عامر نے ایونٹ کے حوالے سے کہا کہ ٹی 10سے ٹی 20کے دبائوکو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔ ہم ٹی ٹین کرکٹ سے ڈاٹ بالز کرانا سیکھیں گے جس سے اعتماد مزید بڑھے گا۔

 شارجہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ٹی ٹین فارمیٹ بیٹسمینوں کیلئے سمجھتے ہیں لیکن حقیقت میں بالرز بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ اس فارمیٹ میں بلے بازوں پر دبابہت زیادہ ہوتا ہے۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین کرکٹ میں بالرز کو زیادہ سے زیادہ ڈاٹ گیندیں کرانے کی کوشش کرنا ہوتی ہیں لیکن اس کے برعکس ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں رنز کی رفتار کو کم کیا جاتا ہے.ہم ٹی ٹین کرکٹ سے ڈاٹ بالز کرانا سیکھیں گے جس سے اعتماد مزید بڑھ جائے گا۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ مراٹھا عربینز کی نمائندگی کرنے کے دوران کوچ وسیم اکرم سے کافی سیکھنے کو مل رہا ہے.وسیم اکرم نے انہیں ہر گیند کی اہمیت سے آگا ہ کیا ہے اور ان سے بالنگ کی ورائٹی ، یارکرز اور مختلف رفتار سے بال پھینکنے کے بارے میں سیکھنے کو ملا ہے ۔ واضح رہے کہ ٹی ٹین لیگ کے انعقاد سے نئی بحث چھڑ گئی ہے.ایک طرف بعض ٹیسٹ کھلاڑی اور ماہرین ٹی ٹین کرکٹ کے حق میں ہیں جبکہ چند افراد نے اسے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں