حدیبیہ ریفرنس فیصلے کیخلاف نیب کا نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

حدیبیہ ریفرنس فیصلے کیخلاف نیب کا نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ کی جانب سے حدیبیہ ریفرنس مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 15 دسمبر کو حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کے لیے نیب کی اپیل مسترد کر دی تھی جب کہ یہ فیصلہ عدالت کے بینچ نے متفقہ طور پر دیا تھا۔

نیب ذرائع کے مطابق حدیبیہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو جلد ہی دائر کی جائے گی۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب حکام فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل تیار کر رہے ہیں اور اس کے لیے عدالتی فیصلے کی کاپی حاصل کی گئی اور اس پر نیب کے قانونی ماہرین مشاورت کر رہے ہیں۔ نیب ذرائع نے بتایا نظر ثانی اپیل پر جلد ہی کام مکمل کر کے اسے چند روز میں دائر کر دیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں