ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ ملیکا شیراوت نے بے گھر ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔
ملکہ شیراوت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیرس میں نہ ہی میرا کوئی گھر ہے اور نہ ہی میں کسی کی مقروض ہوں ۔ اداکارہ نے مزید یہ بھی کہا کہ جب میرا پیرس میں گھر نہیں ہے تو پھر مجھے گھر سے نکالا کیسے جا سکتا ہے۔
ملکہ نے بے گھر ہونے کی خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ میڈیا نے من گھڑک کہانی بنائی ہے اور ان خبروں میں صداقت نہیں ہے۔
واضح رہے چند روز قبل یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ ملیکا شیراوت اور ان کے درینہ دوست پیرس میں جس فلیٹ میں رہائش پذیر تھے، کرائے کی مد میں اس کے 80 ہزار یورو یعنی 94551 امریکی ڈالر کے مقروض ہیں۔
میڈیا نے مزید یہ بھی کہا تھا کہ اداکارہ اور ان کے درینہ دوست اس وقت مالی مشکلات سے گزر رہے ہیں کیونکہ اداکارہ ان کے درینہ دوست کرائے مکان میں رہ رہے تھے اور ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ اپنا کرایا ادا کر سکیں۔