جلالپور بھٹیاں کے نواحی علاقے رسول پور تارڑ کے دیہی مرکز صحت کو وڈیرے نے اپنا ڈیرہ بنا لیا

01:38 PM, 18 Dec, 2017

جلالپوربھٹیاں(محمد زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز جلال پوربھٹیاں) : دیہی مرکز صحت رسول پور تارڑ کو چیئرمین یونین کونسل نے اپنا ڈیرہ بنا لیا سارا دن ہسپتال میں بیٹھ کر خوش گیپاں معمول بنا لیا ہے۔

دیہی مرکز صحت میں 5 ڈاکٹرز تعینات ہیں جن میں سینئر میڈیکل آفیسرز ڈاکٹر ذیشان اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حمزہ اور ڈاکٹر محسن کے علاوہ 2 لیڈی میڈیکل آفیسرز بھی تعنات ہیں جو چیئرمین یونین کونسل محمد بخش کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف رہتے ہیں جبکہ درجہ چہار م کا ملازم اسعد عباس مریضوں کو چیک کرتا ہے اور میڈیسن تجویز کرتاہے۔

عوام کی زندگیاں درجہ چہار م کے ملازم کے رحم و کرم پر ہیں عوام نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں اس مافیا سے آزاد کروایا جائے اور ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں



مزیدخبریں