ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کو شکست

01:10 PM, 18 Dec, 2017

پرتھ : آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایشز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 41 رنز سے شکست دیکر کے ایشز سیریز اپنے نام کر لی ہے ۔پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ  میچ میں انگلینڈنے پہلی اننگز میں 403 رنز بنائے جب کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 662 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کردی تھی۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونس 55 اور ڈیوڈ ملان 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں السٹرل کک 14، اسٹون مین 3، کپتان جوئے روٹ اور جونی برسٹو 14،14، معین علی 11، کرس ووکس 22، کریگ اوور ٹن 12 اور اسٹارٹ براڈ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ 

انگلش بیٹنگ لائن آسٹریلیا کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور بلے باز میچ بچانے میں ناکام رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوش ہیزلی ووڈ نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ نیتھن لیون اور پیٹ کمنز نے 2،2 اور مچل اسٹارک نے ایک شکار کیا۔

آسٹریلیا نے 5 میچز پر مشتمل ایشز سیریز میں 0-3 کی واضح برتری حاصل کرلی ۔

مزیدخبریں