لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف شیر کی طرح بہادر جبکہ عمران خان گیدڑ کی طرح بزدل ہیں ، تحریک انصاف کے سربراہ نے ٹھیک کہا ہے کہ گیدڑ تحریک نہیں چلا سکتے ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اوکاڑہ میں کئے جانے والے خطاب پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ردعمل میں دیتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف شیر کی طرح بہادر اور عمران گیدڑ کی طرح بزدل شخص ہے ۔
عمران نے ٹھیک کہا گیدڑ تحریک نہیں چلا سکتے اسی لیے وہ کوئی تحریک چلانے کے قابل نہیں ہیں۔
نواز شریف شیر کی طرح بہادر اور عمران گیدڑ کی طرح بزدل شخص ھے۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) December 17, 2017
عمران نے ٹھیک کہا گیدڑ تحریک نہیں چلا سکتے اسی لیے وہ کوٸ تحریک چلانے کے قابل نہیں ھیں