مجاہدین متحرک، سیکیورٹی قافلے پر ہلہ بول دیا، 3 بھارتی فوجی ہلاک -

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پانپور میں نیشنل ہائی وے پر مجاہدین کے حملے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔

11:07 PM, 18 Dec, 2016

سرینگر:مقبوضہ کشمیر کے علاقے پانپور میں نیشنل ہائی وے پر مجاہدین کے حملے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ مجاہدین نے کدل بدل پانپور میں سرینگر جموں ہائی وے پر بھارتی فوج کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کر دیا۔ فوج کی گاڑی پر دستی بم اور راکٹ چلائے گئے اور فائرنگ بھی کی گئی، جس سے 3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ مجاہدین کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں