پی پی عدالت جانے کو تیار، پی ٹی آئی کا استعفے پر اصرار.

: سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی رپورٹ کے بعد وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس سے متعلق تحریک انصاف نے کئی سوالوں کے جواب مانگ لئے۔

10:41 PM, 18 Dec, 2016

لاہور: : سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی رپورٹ کے بعد وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس سے متعلق تحریک انصاف نے کئی سوالوں کے جواب مانگ لئے۔ شاہ محمود قریشی نے استفسار کیا ہے کہ دفعہ ایک سو چوالیس کے باوجود اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کا اجتماع کیسے ہوا؟ کالعدم تنظیم کی شخصیت کو اجلاس میں بیٹھنے کی اجازت کس نے دی؟

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جارحانہ پریس کانفرنس سپریم کورٹ پر حملہ اور توہین عدالت ہے۔ انہوں نے چودھری نثار علی خان کے استعفے کا مطالبہ بھی کر دیا۔چودھری نثار کی پریس کانفرنس پر پیپلز پارٹی نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ لطیف کھوسہ کہتے ہیں عدالت عظمیٰ کیخلاف ہرزہ سرائی کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کریں گے۔ پی پی رہنماء کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ پر رپورٹ کمیشن کی نہیں بلکہ سپریم کورٹ کی ہے۔

مزیدخبریں