چشتیاں: چشتیاں کے نواحی علاقہ شاداب کالونی میں درندہ صفت شخص نے محکمہ صحت کی ملازمہ کی تین سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ محکمہ صحت بنیادی ہیلتھ یونٹ چک 20گجیانی کی سینٹری ورکر ملازمہ کیتھرین نے پولیس کو بتایا کہ اپنے خاوند سے ناچاکی کے بعد اس نے اپنے تین بچوں الطاف، داؤد اورتین سالہ صاحبہ کے ہمراہ شاداب کالونی میں رہائش اختیار کرلی ۔ جبکہ گاؤں 125مراد کا رہائشی مبینہ ملزم محمدعباس میرے بیٹے کا دوست تھا ۔ جس نے میری غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہوکر میری کمسن بچی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا ۔
تھانہ سٹی پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی رپورٹ پر مبینہ ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ متاثرہ بچی کو طبی معائنہ کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق انسانیت سوز واقعہ کے اصل حقائق میڈیکل رپورٹ اور تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے ۔کمسن بچی سے زیادتی کا واقعہ علاقہ میں موضوع بحث بناہواہے۔