معروف گلوکار بلال سعید کی عدالت کے باہر نامعلوم افراد کے ہاتھوں دھلائی

08:42 PM, 18 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

لاہور :  ’ دو نمبر‘ گانے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے گلوکار بلال سعید جب ’ دو نمبری ‘ کے مقدمے میں عدالت پیش ہوئے تو نامعلوم افراد نے ان کی دھلائی کردی۔ معروف گلوکار بلال سعید چوری کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے تاہم عدالت کے باہر چند نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کردیا اور خوب دھلائی کی ۔ بلال سعید کی دھلائی دیکھ کر وکلا میدان میں آئے اور انہوں نے تھرڈ امپائر کا کردار ادا کرتے ہوئے معاملہ رفع دفع کرادیا۔

واضح رہے کہ بلال سعید پر ایک لڑکی کے ساتھ مل کر اسی کی ماں کے 8 کروڑ روپے چوری کرنے کا الزام ہے۔ خاتون نے عدالت میں بلال سعید کے خلاف خورد برد کی درخواست جمع کرا رکھی ہے اور اسی سلسلے میں ضمانت قبل از گرفتاری کرانے کیلئے وہ عدالت میں پیش ہوئے تھے جہاں ان کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ عدالت نے گلوکار کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

مزیدخبریں