پی آئی اے نے پروازوں کو محفوظ بنانے کیلئے بکروں کا صدقہ دینا شروع کردیا

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کی ایک اور مثال سامنے آگئی پی آئی اے نے طیاروں کی محفوظ پروازکے لیے بکروں کا صدقہ دینا شروع کردیا

پی آئی اے نے پروازوں کو محفوظ بنانے کیلئے بکروں کا صدقہ دینا شروع کردیا

 اسلام آباد: باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کی ایک اور مثال سامنے آگئی پی آئی اے نے طیاروں کی محفوظ پروازکے لیے بکروں کا صدقہ دینا شروع کردیا۔پی آئی اے نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بجائے نیا طریقہ ایجاد کرلیا ہے اور طیاروں کی پرواز محفوظ بنانے کے لیے کالے بکروں کا صدقہ دینا شروع کردیا ہے۔ اسلام آباد سے ملتان جانے والی پرواز سے پہلے کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا جس کا مقصد یہ تھا کہ جہاز اپنی منزل پر خیر وعافیت سے پہنچ جائے۔

 چند روز قبل چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں معروف نعت خواں جنید جمشید، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر چترال، ان کی اہلیہ، بیٹی اور3 غیرملکیوں سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے۔