اپنی سالگرہ پر سلمان خان کا مداحوں کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان

07:45 PM, 18 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک
اپنی سالگرہ پر سلمان خان کا مداحوں کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان
اپنی سالگرہ پر سلمان خان کا مداحوں کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان

نئی دہلی : بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے مداحوں  کو اپنی سالگرہ پر”بڑا تحفہ” دینے کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں سلمان خان نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا ،انہوں نے کہا ”تیار ہو جاﺅ ،آرہا ہے بڑا سرپرائز“۔سلمان خان27دسمبر کو 51 برس کے ہوجائیں گے جس کے حوالے انہوں نے لکھا کہ مداح ان کی جانب سے آنے والی سالگرہ پربڑے سرپرائز کے لیے تیار ہو جائیں۔

سلمان خان کی سالگرہ ہرسال ہی شاندار طریقے سے ان کے فارم ہاوس پر منائی جاتی ہے لیکن ان کے اس ٹویٹ کے بعد ان کے مداح سرپرائزکے لیے خاصے پرجوش اوربے تاب ہوگئے ہیں۔مداحوں کا خیال ہے کہ سلمان خان اس سالگرہ پر اپنی شادی کا اعلان کریں گے ۔واضح رہے کہ سلمان خان ہدایتکارکبیرخان کی نئی آنے والی “ٹیوب لائٹ” میں جلوہ گرہوں گے جو 2017 میں عید کے موقع پرریلیزکی جائے گی۔

مزیدخبریں