کراچی: چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میں ہاں میں بے نظیر بھٹو کا بچہ ہوں اس لئے مجھ سے ڈرو۔گزشتہ روز وزیرداخلہ چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے ٹویٹ میں چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہاں میں بچہ ہوں، بے نظیر بھٹو کا بچہ، گنجا لیگ مجھ سے ڈرو۔
بلاول کا مزید کہنا تھا کہ میرے والدین اپنی شادی کی 29 ویں سالگرہ منا سکتے تھے لیکن دہشت گردوں نے ہم سے یہ موقع چھین لیا، اس کے باوجود ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اور چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان یا بچہ پارٹی جہاں کہیں مذاکرے کےلئے تیارہوں، بچے کے منہ میں جو آتا ہے اس سے کہلواتے ہیں کوئی اس بچے کو سمجھائے کہ پانامالیکس میں ان کی والدہ کا بھی نام ہے۔