نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی نئی فلم کا ٹریلر جاری کر دیا ۔ مطابق عامر خان نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو میں پیغام جاری کیا کہ جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ اگلے کچھ گھنٹوں میں آپ کے لیے کچھ اپ لوڈ کروں گا ۔اس کے بعد عامر خان نے ایک اور پیغام کے ساتھ نئی فلم کا ٹریلر جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ان تمام لوگوں کے لیے ہے جو شکایت کرتے ہیں کہ میں دو سال میں ایک مرتبہ سامنے آتا ہوں ۔
عامر خان پروڈکشن کے تحت بننے والی نئی فلم کا نام ”سیکرٹ سپر سٹار “ہے ۔اس فلم کی کہانی ایک ایسی بچی کے گرد گھومتی ہے جو کہ اپنی آواز کے ذریعے سپر سٹار بننا چاہتی ہے لیکن اس بچی کو اپنا خواب پورا کرنے کے لیے ہندو معاشرے کی تلخ حقیقتوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ،فلم میں عامر خان بھی خصوصی کردار میں نظر آئیں گے جس کے لیے انہوں نے کانوں میں بالی پہن کر انوکھا روپ اپنا یا ہے ۔