رومانیہ میں سامان کے بیگوں سے دو افغان خواتین برآمد

02:06 PM, 18 Dec, 2016

بخارسٹ :یورپی ملک رومانیہ کی پولیس نے دو افغان خواتین کو حراست میں لیا ہے جن پر انوکھے انداز میں یورپی ملکوں تک پہنچنے کی کوشش کی گئی تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق رومانیہ کی پولیس کا کہنا تھاکہ دو افغان عورتوں کو سامان کے لیے استعمال ہونے والے بیگوں میں سے نکالا گیا۔ جو اس خطرناک طریقے سے یورپ منتقل ہونے کی کوشش کر رہی تھیں۔
رومانیہ کی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایک ہفتہ پیش تر جب سامان کی چینکنگ کرنے والے ایک اہلکار نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا جانے والی ایک ریل گاڑی کے سامان کی تلاشی لی تو دو بیگوں میں سے خواتین برآمد ہوئیں۔
رومانیہ کی پولیس نے مشتبہ بیگ کھولے تو ان میں سے دو افغان عورتیں نکلیں۔ ان میں سے ایک کی عمر 25 اور دوسری کی 59 سال بتائی جاتی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں افغان عورتیں غیرقانونی طریقے سے آسٹریا داخل ہونا چاہتی تھیں۔ دونوں خواتین نے دوران تفتیش پولیس کے اعتراف کیا کہ ان کے پاس ویزہ اور دیگر سفری دستاویزات نہیں ہیں۔ اس کے باوجود وہ آسٹریا جانا چاہتی تھیں۔

مزیدخبریں