پٹرول پمپ پر سعودی نوجوان کا غیرملکی ملازم پرتشددکی ویڈیو وائرل ہو گئی

01:43 PM, 18 Dec, 2016

ریاض :سعودی عرب میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ایک نئی ویڈیو تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک سعودی نوجوان کو پٹرول پمپ کر کام کرنے والے ایک غیرملکی شہری پر تشدد کرتے دکھایا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اس نوعیت کے واقعات پہلے بھی رونما ہوتے رہے ہیں اور غیرملکی ملازمین پر تشدد کے مرتکب افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو میں دکھائے گئے شخص کے خلاف بھی قانون جلد حرکت میں آئے گا۔
سعودی عرب میں ایک پٹرول پمپ سے پٹرول ڈلوانے کے بعد جب اکسنٹ ماڈل کے کار ڈرائیور نے غیرملکی ملازم کو پٹرول کے پیسے ادا نہ کیے تو اس نے کار کے بند دروازے پرمتعدد مرتبہ دستک دے کر کار کے مالک کو متنبہ کیا۔ اس پر کار میں سوار نوجوان باہر نکلا اور اس نے غیرملکی ملازم پر تھپڑوں کی بارش کردی۔
پھر دوبارہ کار میں داخل ہوا اور وہاں سے ایک لاٹھی نکال کر غیرملکی شہری کو اس کے ساتھ بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کے رد عمل میں شہریوں نے سعودی نوجوان کے خلاف سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں