پورایورپ ہمارے نشانے پر ہے،شمالی کوریا کا انتباہ

01:06 PM, 18 Dec, 2016

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں کو میزائلوں پر نصب کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے اوردعویٰ کیا ہے کہ اس کے میزائل یورپی ممالک تک پہنچنے کی صلاحیت بھی حاصل کرچکے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کہ سینئر حکام نے مغربی ممالک کے حکام اور میڈیا کو ایک بریفنگ دی جس میں ممتاز امریکی دفاعی تجزیہ کار جوزف ڈنفر کے حوالے سے بتایا گیا کہ شمالی کوریا کے میزائل ناصرف امریکہ کے لئے خطرہ ہیں بلکہ یورپ بھی ان کے نشانے پر ہے۔
جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی حالیہ دفاعی پیشرفت کے بعد نیٹو اتحاد کے تمام ممالک اس کی زد میں آچکے ہیں۔ سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ایشین سکیورٹی کے ماہر کرس اوجن نے ان انکشافات کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ معلومات درست ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ممکنہ ایٹمی حملے کا خطرہ بھی موجود ہے۔

مزیدخبریں