ینگون :میانمارمیں فعال شدت پسند گروپ کے دفاتر پر حکومتی فورسزنے حملے کیے ہیں، ملکی فوج اپنے حملوں میں جنگی طیاروں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے، دوسری طرف یہ باغی بھی حکومتی فورسز کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار میں فعال ایک گروپ نے کہاکہ ملکی فوج نے ان کے صدر دفاتر پر حملے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
کاچین انڈیپنڈنس آرمی کے بٹالین کمانڈر تانگ نے بتایا کہ ملکی فوج اپنے حملوں میں جنگی طیاروں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔ یہ نسلی باغی گروہ شمالی مشرقی علاقوں میں فعال ہے۔ دوسری طرف یہ باغی بھی حکومتی فورسز کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے دراصل فوجی کارروائی کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔