ہالینڈ میں متنازعہ قانون منظور ،ٹریفک پولیس اہلکارکو ڈرائیونگ سکھانے کے بدلے فحش کام کرنے کی اجازت

11:45 AM, 18 Dec, 2016

ہالینڈ : دنیا میں ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں جسم فروشی کو قانونی طورپر جائز قرار دیا گیاہے ۔لیکن اب ہالینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک ایسا قانون پاس کیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ ”ڈرائیونگ سکھانے والے انسڑکٹر ز ڈرائیونگ سکھانے کے بدلے اس وقت رقم نہ ہونے کے بدلے ڈرائیونگ سکھنے والی خواتین کے ساتھ باہمی رضا مندی سے جنسی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ۔لیکن اس میں ڈرائیونگ سکھنے والی خواتین کی عمر 18سال سے زائد ہونا ضروری ہے ۔
پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے بل میں لکھا گیا کہ یہ بل ”a ride for a ride” کا نام دیا گیاہے ۔


پارلیمنٹ کے رکن گریٹ جان سیگر جس نے یہ مسودہ پیش کیا تھا کہناہے کہ اکثر خواتین کے پاس اتنی رقم نہیں ہوتی کہ وہ ڈرائیونگ سیکھ سکیں ،ان کی اس مشکل کو ہم نے آج حل کرنے کے یہ اقدام اٹھایاہے۔


واضع رہے کہ ہالینڈ میں جسم فروشی قانونی ہے اور ایسے خواتین اور مردوں کو اسکے لیے باقاعدہ لائسنس لینا پڑتاہے ۔
جبکہ ان افراد کو دوسرے ملازمین کی طرح ٹیکس بھی ادا کرنا پڑتاہے ْ۔اور حکومت کی طرف سے تمام مراعات جو دوسرے ملازمین کو ملتی ہیں وہ بھی فراہم کی جاتیں ہیں۔

مزیدخبریں