ایران کی جانب سے حلب کے لئے امدادی سامان

ایران کی جانب سے حلب کے لئے امدادی سامان

تہران : ایران نے شامی عوام کے لئے 75ٹن امدادی سامان روانہ کیا ہے۔ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ مرتضی سلیمی نے بتایا کہ ایران نے شام کے مظلوم عوام کے لئے 75ٹن امدادی سامان روانہ کیا ہے جس میں دوائیں، کھانے پینے کے سامان، 4 سو خیمے، 4ہزار کمبل اور 30ٹن چاول شامل ہے-
مرتضی سلیمی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس امدادی کھیپ میں 5ٹن دوائیں بھی حلب بھیجی گئی ہیں کہا کہ یہ امدادی کھیپ ،ہم آہنگی اور عوام تک اسے جلدی پہنچائے جانے کے پیش نظر حکومت شام کے حوالے کی گئی ہے- ایران کی ہلال احمرکمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ضروری ہم آہنگی انجام پانے کے بعد جلد ہی دوسری امدادی کھیپ بھی شامی عوام کے لئے روانہ کردی جائے گی۔